Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے نام پہ سب کچھ ملا غریب_نواز

عبدالستار نیازی

تمہارے نام پہ سب کچھ ملا غریب_نواز

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    تمہارے نام پہ سب کچھ ملا غریب نواز

    تمہارے نام پہ سب کچھ فدا غریب نواز

    قبول ہو یہ ہماری دعا غریب نواز

    پھر اپنے در پہ ہمیں لو بلا غریب نواز

    مجھے بھی حضرت عثمان کا ملے صدقہ

    کہ میں بھی ہوں ترے در کا گدا غریب نواز

    اجڑ سکے گا خزاں سے نہ مرے دل کا نگر

    تمہارا نام ہے دل پر لکھا غریب نواز

    نواز ہم کو بھی اپنی عنایتوں سے شہا

    ہمیں بھی جام ملے دید کا غریب نواز

    جہاں جہاں یہ ہیں آباد اہل چشت ترے

    وہاں وہاں پہ ہے جلوہ ترا غریب نواز

    معین چشت وہیں آگئے کرم بن کر

    جہاں کسی نے پکارا ہے یا غریب نواز

    یہ مست فضا کیوں ہے آج محفل کی

    یقیں ہے کہ ہیں جلوہ نما غریب نواز

    وہ یورش غم دنیا سے ڈگمگا نہ سکا

    جسے ملا ہے ترا آسرا غریب نواز

    یہ چشتیوں کی ہے محفل نیازیؔ سن تو ذرا

    ہر ایک دل سے ہے آتی صدا غریب نواز

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 88)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے