Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ_نخل_تمنا ہری ہو گئی

عبدالستار نیازی

بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ_نخل_تمنا ہری ہو گئی

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ نخل تمنا ہری ہو گئی

    میرے لب پر مدینے کا نام آ گیا بیٹھے بیٹھے مری حاضری ہو گئی

    مجھ پر رحمت ہوئی میرے رب کی بڑی مہرباں ہو گیا کملی والا نبی

    پڑھ کے سویا درود ان پہ میں جس گھڑی پھر زیارت مجھے پ کی ہو گئی

    کتنا بے کیف تھا میکدے کا سماں دل کا پیمانہ تھا کرچیاں کرچیاں

    جس گھڑی آ گئے ساقی دو جہاں محفل مے کشاں مدھ بھری ہو گئی

    فرش پر بھی ہوا ذکر صل علیٰ عرش پر ہوا چرچا سرکار کا

    ہر طرف سج گئی محفل مصطفیٰ ہر طرف یا نبی یا نبی ہو گئی

    محفل نعت میں آیا جایا کرو اپنے سوئے مقدر جگایا کرو

    محفل نعت میں آ کے بیٹھا ہے جو اس کی واللہ طبیعت غنی ہو گئی

    جب میں پہنچا در شہ لولاک پر جھک گیا خود بخود ان کی چوکھٹ پہ سر

    غیب سے آئی آواز اے بے خبر جا تری کھوئی قسمت کھری ہو گئی

    سبز گنبد کے بیٹھا ہوں سائے تلے جالیوں کے بھی جی بھر کے بوسے لیے

    نقش پائے نبی پر ہیں سجدے کیے یوں معتبر بندگی ہو گئی

    جھونکے ٹھنڈی ہواؤں کے آنے لگے لوگ آنکھوں پر اپنی بٹھانے لگے

    میری جس دن سے اے تاجدار حرم دوستوں سے ترے دوستی ہو گئی

    مجھ پہ کتنا نیازیؔ کرم ہو گیا دنیا کہنے لگی پنجتن کا گدا

    اس گھرانے کا جب سے میں نوکر ہوا سب سے اچھی مری نوکری ہو گئی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    صابری برادران

    صابری برادران

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے