Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خوشی ہر طرف گھر_بہ_گھر ہو رہی ہے فلک پر بھی رحمت کے بادل ہیں چھائے

ابر شاہ وارثی

خوشی ہر طرف گھر_بہ_گھر ہو رہی ہے فلک پر بھی رحمت کے بادل ہیں چھائے

ابر شاہ وارثی

خوشی ہر طرف گھر بہ گھر ہو رہی ہے فلک پر بھی رحمت کے بادل ہیں چھائے

کرو پیش مل کر درودوں کے گجرے کہ ہیں مصطفیٰ آج دنیا میں آئے

فضائیں موافق ہوائیں موافق بہاریں موافق گھٹائیں موافق

کرم ہی کرم ہے کہ حق نے ہمارے ہیں برسوں کے سوئے مقدر جگائے

چمن سب ہیں مہکے شجر سب ہیں لہکے وہ چٹکی ہیں کلیاں وہ بلبل ہیں چہکے

یہ رحمت کی ہر سو ہوا چل رہی ہے دلوں کے ہیں قدرت نے غنچے کھلائے

امیروں میں خوشیاں فقیروں میں خوشیاں اسیروں میں خوشیاں ظہیروں میں خوشیاں

کہ وہ خاتم الانبیا بن کے رحمت زمانے میں ہیں آج تشریف لائے

گرا منہ کے بل لات منات ٹوٹا حبل بھی ہوا چور عزہ بھی پھوٹا

ہوا سرد آتش کدہ اور شیطاں ہے روتا پہاڑوں میں منہ کو چھپائے

یہ ختم رسل ہیں یہ شمع سبل ہیں یہ باعث کل ہیں یہ وحدت کے گل ہیں

کرو جان قرباں اے ابرؔ ان پر انہوں نے ہیں برسوں کے اجڑے بسائے

مأخذ :
  • کتاب : Abr-e-Ishq (Pg. 27)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے