Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوہ_گر پھر سے اگر نور_پیمبر ہو جائے

اختر محمود وارثی

جلوہ_گر پھر سے اگر نور_پیمبر ہو جائے

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    جلوہ گر پھر سے اگر نور پیمبر ہو جائے

    رونما پھر تو وہی صورت حیدر ہو جائے

    گر ادا نطق سے مدح شہ صفدر ہو جائے

    وہ بھی من جملۂ اوصاف پیمبر ہو جائے

    جس کو حاصل ہے جبیں سائی درگاہ نجف

    قابل رشک نہ کیوں اس کا مقدر ہو جائے

    اللہ اللہ صبا لائی وہ پیغام طرب

    جس سے تازہ چمن دین پیمبر ہو جائے

    مرحبا صل علیٰ اے چمن آرائے حیات

    کفر ایماں سے ترے دین کا جوہر ہو جائے

    ظلمت کفر مٹانے کو جہاں سے یارب

    پھر وہی جلوہ نما صورت حیدر ہو جائے

    شب معراج کے لہجے میں جو تو بات کرے

    سننے والا تری آواز کا ششدر ہو جائے

    اس کے عرفان حقیقت کی نہ منزل پوچھو

    جس کا ہر ایک نفس نفس پیمبر ہو جائے

    مدعی تن کے کہیں آئے اگر حسن تمام

    مرکز اہل نظر جلوۂ حیدر ہو جائے

    کچھ تو بخشش کا وسیلہ سر محشر ہو جائے

    اور ایک مطلع مدح شہ صفدر ہو جائے

    یا علی آپ کے اسمائے مبارک کی قسم

    نام لیتے ہی سکوں دل کو میسر ہو جائے

    دیکھ لے جو تری مستی بھری آنکھوں کا سرور

    کیوں نہ وہ بے خبر بادہ ساغر ہو جائے

    شربت‌ دید کا طالب ہے ازل سے اخترؔ

    اس طرف بھی کرم اے ساقیٔ کوثر ہو جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے