مثال_مصطفیٰ کوئی پیغمبر ہو نہیں سکتا
مثال مصطفیٰ کوئی پیغمبر ہو نہیں سکتا
ستارہ لاکھ چمکے مہر انور ہو نہیں سکتا
دو رنگی عاشق و معشوق میں بس ہو نہیں سکتی
عہد کا جسم اور احمد کا سایہ ہو نہیں سکتا
بجز حب محمدؐ کامل ایماں ہو نہیں سکتا
فقط اللہ کا قائل مسلماں ہو نہیں سکتا
نماز اچھی حج اچھا روزہ اچھا اور زکوٰۃ اچھی
مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا
فدا جب تک نہ میں ہو جاؤں اس ماہ مدینہ پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایمان ہو نہیں سکتا
تجلی ذات کی ہے جلوۂ رخسار احمد میں
حسیں ایسا کوئی اللہ اکبر ہو نہیں سکتا
عرب میں سب سے پہلے کس نے تصدیق رسالت کی
صداقت میں کوئی صدیق اکبر ہو نہیں سکتا
پروانے کو ہے چراغ پروانے کو پھول بس
صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس
ابو بکر و عمر اور حضرت عثمان اور حیدر
کوئی ان خاصگان حق کا ہمسر ہو نہیں سکتا
نبی کے یار اور انصار سب افضل ہیں عالم میں
مگر مثل علی کوئی برادر ہو نہیں سکتا
چڑھایا ان کو کاندھے پر رسول اللہؐ نے اکثر
کوئی ہم مرتبہ شبیر و شبر ہو نہیں سکتا
کوئی ہو متقی یا عالم و زاہد زمانے میں
مگر آل محمدؐ کے برابر ہو نہیں سکتا
ہوا تو اشرفیؔ مدح سرکار دو عالم کا
نصیب کا کوئی تجھ سا سکندر ہو نہیں سکتا
کبھی جھوٹا خدا کا عہد و پیماں ہو نہیں سکتا
محمدؐ دوسرا پیدا جہاں میں ہو نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.