امیر_دین_پیغمبر علی حیدر علی حیدر
امیر دین پیغمبر علی حیدر علی حیدر
مرے مولا مرے سرور علی حیدر علی حیدر
ہیں نور احمد و داور علی حیدر علی حیدر
ضیائے اختر و خاور علی حیدر علی حیدر
نبی کی جاں علی حیدر نبی کا دل علی حیدر
نبی کی ذات کا مظہر علی حیدر علی حیدر
یہی سجاد کہتے تھے یہی باقر یہی جعفر
نبی کا نور ہے یکسر علی حیدر علی حیدر
علی ہیں علم کا منبع علی ہیں علم کی معدن
نبی کے علم کا ہیں در علی حیدر علی حیدر
علی کا عاشق و شیدا منافق ہو نہیں سکتا
کہ ہیں ایمان کا محور علی حیدر علی حیدر
بنے امت کے مولا یہ فرامین نبی سن لو
مری امت کا ہے رہبر علی حیدر علی حیدر
امامت میں ہیں یہ اول سلاسل کا ہیں یہ مصدر
یہی ولیوں کے ہیں سرور علی حیدر علی حیدر
علی ہیں افضل امت نبی کے بعد یہ سن لو
کہ زہرا کے ہیں وہ شوہر علی حیدر علی حیدر
کلام اللہ خود شاہد ہے حیدر کی طہارت پر
وہ ہیں تطہیر میں اطہر علی حیدر علی حیدر
احد ہو بدر ہو احزاب ہو یا غزوهٔ خیبر
وہی غالب رہے سب پر علی حیدر علی حیدر
مقابل جو بھی ہے آیا کبھی وہ بچ نہیں پایا
خدا کا شیر وہ صفدر علی حیدر علی حیدر
نبی کے ساتھ وفاؤں کا نبھایا سلسلہ جس نے
ابو طالب کا وے گوہر علی حیدر علی حیدر
دعا ہے کمتریں فیضانؔ بھی پہنچے زیارت کو
نجف کا در کھلے اس پر علی حیدر علی حیدر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.