Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شاہ فرہاد میں عشق ضم ہو گیا

آصف احمد وارثی

شاہ فرہاد میں عشق ضم ہو گیا

آصف احمد وارثی

MORE BYآصف احمد وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ رکن الدین عشق (پٹنہ-بہار)

    شاہ فرہاد میں عشق ضم ہو گیا

    محترم اور بھی محترم ہو گیا

    حاسدو کر رہے ہو عبث تم حسد

    اس پہ خالق کا اپنے کرم ہو گیا

    حسن تقویٰ ملا اور ولایت ملی

    سر امیروں کا بھی در پہ خم ہو گیا

    حق تعالیٰ کی رحمت جو ہاتھ آ گئی

    سارا سنسار زیر قدم ہو گیا

    مثل شمس و قمر وہ چمکنے لگا

    نوری نوری وہ خاکی صنم ہو گیا

    اس کو عشق نبی نے کیا محترم

    ایک قطرہ تھا بحر کرم ہو گیا

    فیض حاصل ہوا اس سے ہے اس قدر

    دور آصفؔ کا اب سارا غم ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے