Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدائی کا مخزن وجود_محمد شہنشاہ_خیر_البشر آ رہا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

خدائی کا مخزن وجود_محمد شہنشاہ_خیر_البشر آ رہا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    خدائی کا مخزن وجود محمد شہنشاہ خیر البشر آ رہا ہے

    وہی نور ہے جس سے تخلیق عالم وہی نور پیش نظر آ رہا ہے

    یہ نورانی صورت یہ سنجیدہ فطرت میرے مصطفیٰ کی ہے پاکیزہ سیرت

    خدا کی قسم یہ خدا کا کرم ہے سمجھ میں وجود بشر آ رہا ہے

    عجب طرح کی رہنمائی ہے ان کی خدا بھی ہے ان کا خدائی بھی ان کی

    ذرا غور سے دیکھو اے بزم والو ہمارے دلوں میں اثر آ رہا ہے

    نظر جب سے اہل نظر سے لڑی ہے خدائی کے جلووں میں ہلچل پڑی ہے

    خدا خود محمدؐ کی صورت میں آ کر ادھر آ رہا ہے ادھر جا رہا ہے

    یہ مسرور دل اور یہ عرفانی باتیں یہ مے خانہ معرفت کی ہیں راتیں

    اثر جام وحدت کا ہم سے نہ پوچھو مزا ہم کو شام و سحر آ رہا ہے

    کتاب شریعت کا پہلا سبق ہے اسی میں محمدؐ کا ہے راز پنہاں

    محمدؐ کو پاؤ تو تسکین ہوگی کہ آگے کٹھن اک سفر آ رہا ہے

    زباں پر صداقت کا کلمہ ہے جاری تصوف کے مے خانہ کا ہے یہ پجاری

    یہ ہی تو ہے رضوانؔ غلام محمد جھکائے ہوئے اپنا سر آ رہا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے