یہ دل محبوب_سبحانی کے صدقے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
یہ دل محبوب سبحانی کے صدقے
محی الدین جیلانی کے صدقے
نثار قبہ انور مہ و مہر
فرشتے قبر نورانی کے صدقے
تمہاری ذات سے ہے نظم عالم
جہانبانی کے سلطانی کے صدقے
مرے دل پر چلے وہ خنجر عشق
ملک ہوں جس کی قربانی کے صدقے
تمہارے لطف پنہانی کے قرباں
تمہارے فیض روحانی کے صدقے
یہ دل ہو اور موج قلزم عشق
یہ کشتی موج طوفانی کے صدقے
یہ زیبا ہے جو ہوں لوح و قلم بھی
تمہارے اسم لا ثانی کے صدقے
فدائے شمع پروانہ ہو اے داغؔ
ہم اپنے قطب ربانی کے صدقے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.