داتا ترا دربار ہے رحمت کا خزانہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان داتا گنج بخش حضرت علی ہجویری (لاہور-پنجاب-)
داتا ترا دربار ہے رحمت کا خزانہ
ہے تیری سخاوت کا ہر اک لب پہ ترانہ
میرا ہی نہیں قول ہے ہر ایک ولی کا
حسنین کا زہرا کا محمدؐ کا علی کا
دن رات ہمیں تیرے کرم کا ہے سہارا
منگتوں کا ترے کوچے میں ہوتا ہے گزارا
در ہے ترا دنیا میں غریبوں کا ٹھکانہ
صدقہ ترے دربار سے پاتا ہے زمانہ
ہے کام ترا بگڑے مقدر کو بنانا
اجمیر کے خواجہ نے بھی داتا تجھے مانا
اللہ کے ولیوں میں تو ولیوں کا ولی ہے
تو آل پیمبر ہے تو اولاد علی ہے
لاہور میں رحمت ہے خدا کی ترے دم سے
پرنمؔ کی ہے ہر بات بنی تیرے کرم سے
- کتاب : کلیاتِ پرنم (Pg. 160)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.