یہ تیری بندہ_نوازی یہ کرم ہے خواجہ
یہ تیری بندہ نوازی یہ کرم ہے خواجہ
تیری نسبت سے غریبوں کا بھرم ہے خواجہ
تیرا دیدار کروں تیری غلامی میں رہوں
تیرا کوچہ مجھے گلزار ارم ہے خواجہ
میرا ہر سجدۂ الفت ہے تیرے در کے لئے
میرا کعبہ تیرا دربار کرم ہے خواجہ
میں نہ کعبے کا طلبگار نہ بت خانے کا
میری نظروں میں تیرا نقش قدم ہے خواجہ
کچھ نہیں چاہیے مجھ کو تیری نسبت کے سوا
تیری نسبت ہی میرا دین و دھرم ہے خواجہ
یہی کافی ہے شفاعت کے لئے محشر میں
آپ کا نام میرے دل پہ رقم ہے خواجہ
ناز کیسے کرے نہ تیری عطاؤں میں فناؔ
تیرے قربان تو سلطان عجم ہے خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.