Font by Mehr Nastaliq Web

گر نور محمد کا نمودار نہ ہوتا

سید تاج الدین شاکر

گر نور محمد کا نمودار نہ ہوتا

سید تاج الدین شاکر

MORE BYسید تاج الدین شاکر

    گر نور محمد کا نمودار نہ ہوتا

    حقا کہ خدائی کا بھی اظہار نہ ہوتا

    پیشانئ آدم میں جو نور اس کا نہ ہوتا

    مسجود ملائک کا بھی زنہار نہ ہوتا

    کانوں میں صدا حق کی نہ آتی کبھی ہرگز

    وہ کان فصاحت جو گہر بار نہ ہوتا

    گر چہرۂ زیبا نہ دکھاتا وہ جہاں میں

    توحید کا کثرت میں بھی اقرار نہ ہوتا

    گر شجرۂ ایمن سے نہ کہتا وہ انا اللہ

    یہ طور کبھی مطلع انوار نہ ہوتا

    آدم میں بھی گرد اس کے جو دامن کی نہ ہوتی

    انسان کبھی مطلع اصرار نہ ہوتا

    گر آل محمدؐ کی ولا ہوتی نہ دل میں

    شاکرؔ پہ بھی لطف شہ ابرار نہ ہوتا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے