سر_حلقہ_اولیا ہو خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر۔ہندوستان)
سر حلقہ اولیا ہو خواجہ
تم ہند کے بادشاہ ہو خواجہ
تم نور خدا ہو نور احمد
کیا جانئے اور کیا ہو خواجہ
اولاد علی مرتضیٰ ہو
آئینۂ مصطفیٰ ہو خواجہ
پھیلائے رموز دین و نعمت
ہادی رہ صفا ہو خواجہ
عالم میں دکھایا جلوۂ رب
آئینۂ حق نما ہو خواجہ
خالی ہو خودی سے حق سے پر ہو
آئینہ ہو آئینہ ہو خواجہ
لاکھوں ہی غریبوں کو نوازا
دست کرم خدا ہو خواجہ
بھیجے گئے ہو رسول حق کے
مشکل میں تم آسرا ہو خواجہ
اسرار خودی کے تم نے کھولے
اللہ رے تم بھی کیا ہو خواجہ
بے پردہ معین دین حق ہو
پردے میں نہ جانے کیا ہو خواجہ
کیا چیز ہے کشف اور کرامت
تم اس سے کہیں سوا ہو خواجہ
ارشاد ہے معجزہ نبی کا
تم بولتا معجزہ ہو خواجہ
باتوں میں دکھاتے ہو خدا کو
تم کیسے خدا نما ہو خواجہ
لاکھوں کو بنا دیا ہے تم نے
اب ہم پہ بھی کچھ دیا ہو خواجہ
کتنوں ہی کو حق نما بنایا
اب غوثیؔ میں جلوہ را ہو خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.