مبارک رحمت_عالم کے ہم دربار میں آئے
مبارک رحمت عالم کے ہم دربار میں آئے
بکے تھے نام پر جس کے اسی سرکار میں آئے
دل شیدا وہ پھولا ہے نہیں جامے سماتا ہے
خوشی یہ ہے کہ کوئی احمد مختار میں آئے
کریں نغمے نہ کیوں ہم بلبلوں سے نعت احمدؐ میں
کہ کس ارماں سے اس فردوس کے گلزار میں آئے
گنہگارو بڑھو اور صدقے ہو کر جھولیاں بھر لو
کہ ہم قسمت سے اپنی اس سخی سرکار میں آئے
مرادیں آج منہ مانگی ملیں گی شاہ عالم سے
بڑی سرکار میں آئے بڑے دربار میں آئے
اٹھانا رخ سے پردہ یا نبی اب جلوہ دکھلانا
کہ دید حق کی لذت آپ کے دیدار میں آئے
ادب ہے رک گیا جب میں تو دی آواز حضرت نے
کہاں ہے غوثیؔ خستہ کہو دربار میں آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.