مشکل ٹالو شاہ_امم کر دو آقا نظر_کرم
مشکل ٹالو شاہ امم کر دو آقا نظر کرم
کرم تمہارا عام ہے جہاں پہ مہربان ہو تم
کرم کی بھیک دو ہمیں کریما بے کساں ہو تم
محتاجوں کا رکھ لو بھرم کر دو آقا نظر کرم
تمہارے در سے یا نبی کہاں فقیر جائیں گے
تمہی سے لو لگائی ہے تمہی سے بھیک پائیں گے
منگتے ہیں اس در کے ہم کر دو آقا نظر کرم
ادھر بھی شاہ مرسلیں کوئی اشارا چاہیے
حبیب کبریا کرم تمہارا چاہیے
کب تک جھیلیں رنج و الم کر دو آقا نظر کرم
جمال حق نما ہو تم یہ سب تمہارا نور ہے
تمہارے فیض عام کا ہر جگہ ظہور ہے
ہم دکھیوں کے ٹالو غم کر دو آقا نظر کرم
گرے ہیں مشکلوں میں ہم بڑا کٹھن مقام ہے
ہمارے لب پہ مصطفیٰ فقط تمہارا نام ہے
ہر منگتے کی آنکھ ہے نم کر دو آقا نظر کرم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.