حمد_باری اور ثنائے_رحمۃ_اللعالمیں
حمد باری اور ثنائے رحمۃ اللعالمیں
یا محمدؐ یا خدائے رحمۃ اللعالمیں
قالب خاکی میں گویا روح داخل ہو گئی
مرحبا تشریف لائے رحمتہ اللعالمیں
مژدہ گو تھے آپ کے اللہ کے پیغامبر
سب کے سب لائے نوائے رحمتہ اللعالمیں
عشرت سرکار عالی اور قرآن المجید
محترم دونوں بجائے رحمتہ اللعالمیں
ہو گیا مقبول درگاہ خدائے بے نیاز
بندۂ لطف و عطائے رحمتہ اللعالمیں
توتیائے چشم اہل معرفت بے شک بنا
ہو گیا جو خاک پائے رحمتہ اللعالمیں
کس کی ہمت تھی حسن الطالحون لی کہے
کون ہوتا ہم نوائے رحمۃ اللعالمیں
- کتاب : سخنوارن وطن (Pg. 171)
- Author : ریاض گیاوی
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.