Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہو جاتے ہیں خود رستے ہموار مدینے کے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

ہو جاتے ہیں خود رستے ہموار مدینے کے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    ہو جاتے ہیں خود رستے ہموار مدینے کے

    بلواتے ہیں جب شاہ ابرار مدینے کے

    کیوں کر نہ فلک کو بھی اس شہر پہ رشک آئے

    بستے ہیں مدینے میں مختار مدینے کے

    آنکھوں کو عطا ہوگا سرمایۂ بینائی

    بخشیں گے جلا دل کو انوار مدینے کے

    برسوں کی عبادت کا حاصل ہے ہر اک لمحہ

    سو سال پہ بھاری ہیں دن چار مدینے کے

    اس دور مقدس کی یادوں کے تصور میں

    دیکھیں گے ذرا چل کر بازار مدینے کے

    اے بخت رسا خوش ہو بخشش کی گھڑی آئی

    وہ دیکھ نظر آئے مینار مدینے کے

    بہتر ہے کسی گل سے کانٹا رہ طیبہ کا

    جنت سے حسیں تر ہیں گلزار مدینے کے

    اپنوں کا مقدر ہے عرفان کی یہ دولت

    غیروں پہ نہیں کھلتے اسرار مدینے کے

    تم لاکھ مٹا ڈالو دھرتی سے انہیں لیکن

    محفوظ ہیں ذہنوں میں آثار مدینے کے

    آقا کی ثناؤں میں کٹ جائے سفر اچھا

    مل جائیں اگر ساتھی دو چار مدینے کے

    اے دیو ہوس مجھ پر کیا زور چلے تیرا

    رہتے ہیں مرے دل میں دل دار مدینے کے

    پھر اس کو نہیں رہتی حسرت کسی منظر کی

    ہو جائیں جسے حاصل دیدار مدینے کے

    ہے طرفہ مزاج ان کا دیدار علاج ان کا

    عیسیٰ سے نہ اچھے ہوں بیمار مدینے کے

    یہ آب نجس اٹھوا یہ جام و سبو لے جا

    پیتے ہیں مدینے کی مے خوار مدینے کے

    اس آس پہ بیٹھا ہوں مدت سے نصیرؔ اب تک

    شاید کبھی بلوا لیں سرکار مدینے کے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 1178)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے