حق سے ملنے آپ کا معراج جانا یاد ہے
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام قوالی۔
حق سے ملنے آپ کا معراج جانا یاد ہے
جا کے پل میں عرش سے وہ لوٹ آنا یاد ہے
چوم کر تلوا تمہارا یا محمدؐ نیند سے
با ادب جبریل کا تم کو جگانا یاد ہے
میم کے پردے کے اندر خالق کونین کا
سرور دیں آپ کو جلوہ دکھانا یاد ہے
ہر قدم پر عرش نے نعلین کے بوسے لئے
عرش کو وہ رات وہ منظر سہانا یاد ہے
مرحبا ماں باپ کو مرضی پہ رب کی چھوڑ کر
امت عاصی کو حق سے بخشوانا یاد ہے
چاند کے دو ٹکڑے کر کے جوڑ کر دکھلا دئے
پتھروں کو آن میں کلمہ پڑھانا یاد ہے
حضرت حسان بن ثابت کا اکثر جھوم کر
اے ہنرؔ سرکار کا نعتیں سنانا یاد ہے
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 12)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.