جھوم رہا ہے چشتی گلشن رنگ_فریدی چھائے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پتن-پنجاب)
جھوم رہا ہے چشتی گلشن رنگ فریدی چھائے ہیں
شاہ مدینہ گنج شکر کو دولہا بنانے آئے ہیں
آؤ فقیرو جھولیاں بھر لو سامنے ہے دربار کرم
خواجہ پیا جی گنج شکر کا صدقہ لٹانے آئے ہیں
سنجر ہو یا کلیر بابا دہلی ہو یا پاک پتن
ہم نے جہاں بھی ہاتھ پسارا تیرے صدقے پائے ہیں
ہم کیا جانے دیر و حرم کو ہم ٹھہرے دیوانے لوگ
ہم تو بابا اس چوکھٹ پر سجدے لٹانے آئے ہیں
اس کی جھولی بھر جاتی ہے جو بھی دامن پھیلائے
خواجہ قطب کے لال نے دیکھو کیسے فیض لٹائے ہیں
ہم پر بھی یا دلبر خواجہ ہو جائے رحمت کی نظر
تیرے کرم نے محتاجوں کے سوئے بھاگ جگائے ہیں
کیوں نہ فناؔ قربان ہو تم پر تو خواجہ کی نسبت ہے
گنج شکر ہر جانب تو نے چشتی رنگ رچائے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.