سمجھیں مقام_اہل_نظر غوث_پاک کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
سمجھیں مقام اہل نظر غوث پاک کا
تکتے ہیں منہ قضا و قدر غوث پاک کا
اللہ رے نفوذ و اثر غوث پاک کا
سب کچھ ادھر ہے رخ ہے جدھر غوث پاک کا
شاہوں کے سر بھی جھکتے ہیں اس کی حضور میں
جاتا ہے اک غلام جدھر غوث پاک کا
کتنے دلوں میں گھر وہ بناتی ہے کیا کہوں
وہ دل کہ جس میں ہو گیا گھر غوث پاک کا
جو کچھ غلام کا ہے وہ آقا کی ملک ہے
دل غوث پاک کا ہے جگر غوث پاک کا
اپنی تو ہے بس ان کی عنایت پہ زندگی
کیا کیا کرم ہے شام و سحر غوث پاک کا
اللہ ایک ایسی نظر چاہتا ہوں میں
آنکھیں ہوں میری ذوق نظر غوث پاک کا
ہوتی ہے جس کو ہوتی ہے نسبت حضور سے
کھلتا ہے جس پہ کھلتا ہے در غوث پاک کا
سب کچھ ہے میرے واسطے کاملؔ خدا گواہ
بس اک ذرا کرم ہے اگر غوث پاک کا
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.