سلام ان پر جو چمکے دہر میں بدرالدجیٰ بن کر
سلام ان پر جو چمکے دہر میں بدرالدجیٰ بن کر
سلام ان پر جو آئے مصدر علم و حیا بن کر
سلام ان پر جنہوں نے خلق کی حاجت روائی کی
سلام ان پر جنہوں نے دشمنوں سے بھی بھلائی کی
سلام ان پر کہ جن کے نور سے روشن ہوا عالم
سلام ان پر کہ جو تھے بیکس و مظلوم کے ہمدم
سلام ان پر جو فخر انبیا ہیں نور وحدت ہیں
سلام ان پر کہ جو دونوں جہاں کی شان و عظمت ہیں
سلام ان پر جہاں میں جو پیام امن لائے تھے
سلام ان پر جو راحت اور رحمت بن کے آئے تھے
سلام ان پر جو بے کس بے نواؤں کا سہارا ہیں
سلام ان پر یتیموں اور غلاموں کا جو یارا ہیں
سلام ان پر محبت دہر میں پیغام تھا جن کا
غلاموں بے کسوں کی دستگیری کام تھا جن کا
سلام ان پر جو آئے رحمت اللعالمیں بن کر
تھا اول نور جن کا آئے ختم المرسلیں بن کر
سلام ان پر مرا بے تاب جو آقائے عالم ہیں
امیرالانبیا فخر رسل ہیں حسن آدم ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ سوئم (Pg. 81)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.