غفلت کا ہم شکار ہیں سرکار_دو_جہاں
غفلت کا ہم شکار ہیں سرکار دو جہاں
عاصی ہیں گناہ گار ہیں سرکار دوجہاں
کس منہ سے چل کے آئیں گے محشر میں رو بہ رو
نادم ہیں شرمسار ہیں سرکار دوجہاں
خاموش ہے زباں مگر احساس رنج و غم
آنکھوں سے آشکار ہیں سرکار دوجہاں
صدقہ عطا کرو ہمیں زہرا کے لال کا
غم دل میں بے شمار ہیں سرکار دوجہاں
فریاد کو سنو علی اصغر کے واسطے
ہم لوگ اشک بار ہیں سرکار دوجہاں
نظر کرم سے اپنی انہیں صاف کیجیے
دامن جو داغدار ہیں سرکار دوجہاں
شایانؔ کو بھی روضے کا دیدار ہو نصیب
ارمان بے قرار ہیں سرکار دوجہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.