Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا وقت مبارک ہوتا ہے کیا خوب وہ ساعت ہوتی ہے

عمرؔ وارثی

کیا وقت مبارک ہوتا ہے کیا خوب وہ ساعت ہوتی ہے

عمرؔ وارثی

MORE BYعمرؔ وارثی

    کیا وقت مبارک ہوتا ہے کیا خوب وہ ساعت ہوتی ہے

    جب ذکر الٰہی ہوتا ہے جب نعت رسالت ہوتی ہے

    یاں فرش زمیں پر محفل میں اس نور کی عظمت ہوتی ہے

    واں عرش بریں پر ملائک میں مداحوں کی مدحت ہوتی ہے

    ایمان بھی تازہ ہوتا ہے دل کو بھی مسرت ہوتی ہے

    سب نعمتیں حاصل ہوتی ہیں جب دل میں محبت ہوتی ہے

    تھا نور الہٰی صاف عیاں ابلیس مگر منکر ہی رہا

    اوصاف نظر آتے ہی نہیں جب دل میں کدورت ہوتی ہے

    بوجہل کہے تم سب سے برے صدیق کہے تم سب سے بھلے

    آئینہ میں ہوتی ہے عیاں جس طرح کی صورت ہوتی ہے

    اس حسن تصور کے قرباں اس فیض محبت کے صدقے

    ہر دم ہے وہ روضہ آنکھوں میں ہر وقت زیارت ہوتی ہے

    ہو کوئی صحابی یا کہ ولی سب میں ہے عمرؔ خوشبوئے نبیؐ

    کھلتی ہے جو اس گلشن میں کلی سب میں وہ نکہت ہوتی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 178)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے