مدینہ کے جس شام_و_سحر کی بات کرتے ہیں
مدینہ کے جس شام و سحر کی بات کرتے ہیں
بالفاظ دگر خلد نظر کی بات کرتے ہیں
ستاروں کی نہ ہم حسن قمر کی بات کرتے ہیں
جمال حضرت خیرالبشرؐ کی بات کرتے ہیں
مبارک ذکر جنت آپ کو اے حضرت واعظ
ہم اپنے جذب دل ذوق نظر کی بات کرتے ہیں
مقابل روئے ختم المرسلیں کے چاند کیا شے ہے
وہ دیوانے ہیں جو شمس و قمر کی بات کرتے ہیں
کہا ہے جس کو رب العالمین نے رحمت عالم
ہم اس مشکل کشا اس چارہ گر کی بات کرتے ہیں
نظر میں ہے جمال گنبد خضرا کی رعنائی
فلک رفعت نبیؐ کے پاک در کی بات کرتے ہیں
وہ جس کی ذات عالی نازش کونین ہے قیصرؔ
اسی فخر الرسل خیر البشر کی بات کرتے ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 182)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.