Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اعجاز نمایاں ہے آئینہ قدرت کا

مسعود لکھیم پوری

اعجاز نمایاں ہے آئینہ قدرت کا

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    اعجاز نمایاں ہے آئینہ قدرت کا

    عالم نظر آتا ہے کثرت میں بھی وحدت کا

    معمور ہے حکمت سے ہر کام رسالت کا

    کیا بھید ہے فطرت کا کیا راز ہے قدرت کا

    کیا عقل کو انساں کی ہو دخل مشیت میں

    خلقت ہے محمد کی اک راز حقیقت کا

    پردے میں تجلی کے جو طور پہ چمکا تھا

    وہ نور حقیقت میں تھا نور رسالت کا

    آنکھوں کو بصارت دی کانوں کو سماعت دی

    کیونکر نہ زمانہ ہو قائل تری قدرت کا

    مسعودؔ پہ ہو جائے یا رب نظر رحمت

    محتاج ترحم ہے طالب ہے عنایت کا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 285)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے