Sufinama

محمد مصطفیٰ کا جانشیں صدیق اکبر ہے

مولانا عبدالقدیر حسرت

محمد مصطفیٰ کا جانشیں صدیق اکبر ہے

مولانا عبدالقدیر حسرت

MORE BYمولانا عبدالقدیر حسرت

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان حضرت امیرالمؤمنین ابو بکر صدیق (مدینہ-سعودی عرب)

    محمد مصطفیٰ کا جانشیں صدیق اکبر ہے

    بجز پیغمبروں کے سب سے اعلیٰ سب سے برتر ہے

    زکوٰۃ مال بعد مصطفیٰ صدیق کو دینا

    اشارہ ہے خلافت کا یہ ظاہر بلکہ اظہر ہے

    پڑی بنیاد مسجد کی رکھا بعد نبی پتھر

    ابوبکر و عمر، عثمان نے یہ فضلِ داور ہے

    امام المسلمیں اور پیشوائے مرد و زن صدیق

    امامت اور کی باطل جہاں صدیق اکبر ہے

    خدا نے شان میں صدیق کی اتقیٰ ہی فرمایا

    وہ اتقیٰ ہے وہ عند اللہ اکرم اور بہتر ہے

    محمد مصطفیٰ پر جب وحی آتی تو سنتے تھے

    یہ کتنا مرتبہ صدیق کا اعلیٰ ہے برتر ہے

    اگر ایمان صدیق اور ایمان جہاں تولیں

    تو غالب سب پہ ہو صدیق کا ایماں کہ اکبر ہے

    عمر کی نیکیاں اتنی ہیں جتنے چرخ پر انجم

    عمر صدیق کی نیکی ہے یہ فرمان سرور ہے

    نہیں پی مئے کبھی صدیق نے اسلام سے پہلے

    یہ کیسی فطرت اعلیٰ ہے اور طبع مطہر ہے

    زمیں پر ایک مردہ بے ارادہ چلتا پھرتا ہے

    یہ وجہ اسم عبداللہ ہے اور سرِّ مضمر ہے

    اٹھایا صدق نے بارِ نبوت اپنی مگر دان پر

    وہی تو ثانئی اثنین اور ہمراہ پیمبر ہے

    کسی نے گر کیا احسان میں نے کر دیا بدلہ

    جزا صدیق کو دے گا خدا جو سب سے برتر ہے

    نبی داماد والا شان ہیں صدیق اکبر کے

    وصال عشق صدیقی کا اس میں راز مضمر ہے

    احد میں، بدر میں احزاب میں اور جنگ طائف میں

    حدیبیہ میں ہر موطن میں ہمراہ پیمبر ہے

    طریق قادری اور نقشبندی اور شطاری

    مداری کا بھی اعلیٰ رہنما ہے اور رہبر ہے

    نبی کے بعد گھل گھل ہوئے صدیق بھی راہی

    یہ عشق جانستاں ہے سب سے اعلیٰ سب سے برتر ہے

    پس مروں ملی ہی جائے آغوش محمد میں

    بنا اس خاک سے جس خاک سے جسم پیمبر ہے

    اگر منکر ہو کوئی فضل سے صدیق اکبر کے

    میں حد مفتری ماروں گا، یہ فرمان حیدر ہے

    علیٰ مرتضیٰ کے قول پر حسرتؔ کا ہے ایماں

    محمد مصطفیٰ کا جانشیں صدیق اکبر ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے