میرے پیر شہباز محمد سب کی آنکھوں کے تارے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شہباز محمد (بھاگل پور-بہار)
ڈوبتی کشتی آپ تیرائیں بیڑا پار لگائیں
جس کو چاہیں ولی بنائیں خدا کے بھید بتائیں
علمِ نبی کا آپ ہیں سورج پوت ہیں چاند ستارے
میرے پیر شہباز محمد سب کی آنکھوں کے تارے
ولی کے جانی علی کے دلبر نبی کے راج دلارے
نام رسول پاک نے رکھا مولانا شہباز ولی
خرمہ کھلائیں فیض و کرم کے تین مراتب مولیٰ علی
نبی نے دی انگشت شریعت ساٹھ حدیث کے پارے
میرے پیر شہباز محمد سب کی آنکھوں کے تارے
ولی کے جانی علی کے دلبر نبی کے راج دلارے
دیورہ نگر میں چاند اگاؤ حاجی خیر بدھائی
وارن دو خطاب محمد کیسی دولت پائی
گیارہ صدی کا آیا مجدد علم کے پھوٹے دھارے
میرے پیر شہباز محمد سب کی آنکھوں کے تارے
ولی کے جانی علی کے دلبر نبی کے راج دلارے
کیسا حسینی پھول کھلا ہے مہکے آنگن سارا
عنبر دھرتی ناچے خوشی سے جھومے گلی چوبارا
پنجتنی خوشبو کے فدائی جو ہی بیلا ہزارے
میرے پیر شہباز محمد سب کی آنکھوں کے تارے
ولی کے جانی علی کے دلبر نبی کے راج دلارے
- کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.