ہوں ترے در کا بھکاری ترا منگتا خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)
ہوں ترے در کا بھکاری ترا منگتا خواجہ
ہو عطا مجھ کو بھی حسنین کا صدقہ خواجہ
ایک مدت سے اجالے نہیں آئے مجھ تک
کھول دے میری طرف اپنا دریچہ خواجہ
گھر سے نکلا ہوں میں اجمیر کی جانب رخ ہے
تیرا در چوم لوں بس یہ ہے تمنا خواجہ
روشنی تاکہ مجھے چھوڑ کے جائے نہ کبھی
میرے سینے پہ بنا نقش کف پا خواجہ
منزل قبر ہو یا حشر ہو یا دنیا ہو
مجھ کو تنہا نہ کہیں چھوڑے گا میرا خواجہ
یاد آنے لگیں طیبہ کی بہاریں مجھ کو
تیرا کوچہ تو لگے باب مدینہ خواجہ
ہے مرے دل کی تمنا مری چاہت کا گلاب
مرکز اہل نظر ہند کا راجا خواجہ
تیرے اکرام کے سائے میں ہی رہتا ہوں مگر
چاہیے تیرا کرم اور زیادہ خواجہ
ایک دیوانہ ترا ہے جسے کہتے ہیں مجیبؔ
اور کچھ کہتا نہیں رٹتا ہے خواجہ خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.