قدموں کو رکھنا ارض_حرم میں حساب سے
قدموں کو رکھنا ارض حرم میں حساب سے
اظہار عشق ایسے ہو حضرت مآب سے
نادان دیکھ لے میرے آقا کا معجزہ
کافور درد ہو گیا ان کے لعاب سے
آداب عشق سرور عالم نے یہ کہا
نعت رسولؐ سیکھئے رب کی کتاب سے
خلد بریں وہ جائے گا کیسے نہ دوستو
نسبت ہے جس کسی کو رسالت مآب سے
اس مولوی سے کہہ دو قیامت قریب ہے
داڑھی سیاہ کرتا ہے جو بھی خضاب سے
عنبرؔ رہ نجات ہے اسوہ حضور کا
ملتا ہے درس ہم کو مقدس کتاب سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.