Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نبی کے عشق میں قلب_و_جگر رفو کر لے

اویس رضا عنبرؔ

نبی کے عشق میں قلب_و_جگر رفو کر لے

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    نبی کے عشق میں قلب و جگر رفو کر لے

    اسی ذریعے مکاں اپنا خلد تو کر لے

    ضرور تجھ کو بلائیں گے ایک دن آقا

    ضرور جائے گا طیبہ تو آرزو کر لے

    اگر ہو خلد میں جانا تو بات میری مان

    نسیم صبح مدینہ سے گفتگو کر لے

    جو دین شاہ پہ گھر بار کو لٹا ڈالا

    اسی کی راہ پہ چلنے کی جستجو کر لے

    ضرور خواب میں آئیں گے سرور عالم

    اگر تو اپنے کو ہر وقت با وضو کر لے

    تو پھر کوئی ترا ایماں چرا نہ پائے گا

    نبی کے نقش کف پا پہ خود کو تو کر لے

    ہر ہو خلد میں جانا تو سن لے اے عنبرؔ

    نمازیں آقا کے جیسی تو ہو بہو کر لے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے