Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کل انبیا سے افضل عالی_مقام ہیں وہ

پرنم الہ آبادی

کل انبیا سے افضل عالی_مقام ہیں وہ

پرنم الہ آبادی

MORE BYپرنم الہ آبادی

    کل انبیا سے افضل عالی مقام ہیں وہ

    اللہ بھیجتا ہے جس پر سلام ہیں وہ

    اقصیٰ میں کی امامت سارے پیمبروں کی

    سارے پیمبروں کے بے شک امام ہے وہ

    نبی سیدالانبیا کے برابر

    نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    محمدؐ کا ثانی محمدؐ کا ہم سر

    نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    رسول اور بھی آئے جہان میں لیکن

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    طٰہٰ و یٰسین مزمل

    مرکز کل اور حسن مکمل

    نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    نور مبیں حق کے قریں

    فرش مکیں ہیں عرش نشیں ہیں

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    نور منور اول و آخر

    روشن روشن باطن ظاہر

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    رسول مجتبیٰ کہئے

    محمدؐ مصطفیٰ کہئے

    خدا کے بعد بس وہ ہیں

    پھر اس کے بعد کیا کہئے

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    محمدؐ کا ثانی محمدؐ کا ہم سر

    نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    اگر ہے تو اک ذات اللہ کی ہے

    جو ذات محمد سے اعلیٰ ہے ورنہ

    محمدؐ سے اعلیٰ محمدؐ سے بڑھ کر

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    جسے حق نے بلوایا عرش علا پر

    ہوا فضل حق سے جو مہمان داور

    خدا کی خدائی میں ایسا پیمبر

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    زلیخا تھیں جس پہ فدا جان و دل سے

    وہ یوسف بڑے خوب صورت تھے لیکن

    رخ مصطفیٰ سے حسیں روئے انور

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    نبیؐ سارے محبوب ہیں کبریا کے

    مگر یہ بھی سچ ہے بہ جز مصطفیٰ کے

    حبیب خدا دونوں عالم کا دلبر

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    بڑائی میں پرنمؔ وہ بعد از خدا ہیں

    شہ انبیاء ہیں شہ دوسرا ہیں

    بشر ان کے رتبے کا اللہ اکبر

    نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    بھی رتبے میں پہلے پر آخر میں آئے

    بشر ان کے رتبے پہ قربان جائے

    محمدؐ سا افضل محمدؐ سا آخر

    ان سا نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے