Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے فزوں عقل سے رفعت_سیدہ

رمضان حیدر فردوسی

ہے فزوں عقل سے رفعت_سیدہ

رمضان حیدر فردوسی

MORE BYرمضان حیدر فردوسی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا (مدینہ-سعودی عرب)

    ہے فزوں عقل سے رفعت سیدہ

    لفظ چن چن کے کر مدحت سیدہ

    ہیں حبیب خدا کی وہ لخت جگر

    ہو بیاں کس طرح عظمت سیدہ

    کل خواتین کی عزت ہیں مگر

    ہے سبھی سے فزوں عزت سیدہ

    بال جبریل یا شاخ طوبیٰ ملے

    پھر لکھوں با ادب مدحت سیدہ

    نار سے ان کی اولاد محفوظ ہے

    رب کو منظور ہے حرمت سیدہ

    اس کی قسمت پہ نازاں ہے خلد بریں

    مل گئی ہے جسے نسبت سیدہ

    رشک سے دیکھیں حوران فردوس بھی

    قسمت سیدہ بہجت سیدہ

    حق ہے لیکن نہ سمجھے گا ظلمت زدہ

    مرکز نور ہے تربت سیدہ

    خلد میں جائے بن کر کنیز بتول

    میری ماں کو ملے برکت سیدہ

    بخشی جائے گی ہر ایک بہنا مری

    جب مچل جائے گی رحمت سیدہ

    حیدرؔ بے نوا وصف کیسے لکھے

    چھائی رہتی ہے جب ہیبت سیدہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے