رسول_اللہؐ کے رخ کے برابر ہو نہیں سکتا
رسول اللہؐ کے رخ کے برابر ہو نہیں سکتا
وہ چمکے لاکھ پر اتنا منور ہو نہیں سکتا
وہاں خوشبو ہے پھولوں کی یہاں حضرت کی عطریت
ارم کا باغ طیبہ کے برابر ہو نہیں سکتا
کہا جو آپ نے خالق نے وہ منظور فرمایا
کوئی محبوب حق حضرت سے بڑھ کر ہو نہیں سکتا
نہ دیکھی صورت حقی کسی نے غیر حق تیری
کوئی تجھ سا حسیں اللہ اکبر ہو نہیں سکتا
جمال حضرت حق آپ نے بے پردہ دیکھا ہے
کسی کو قرب خاص ایسا میسر ہو نہیں سکتا
مدینہ کی زمیں کو عرش اعظم پر فضیلت ہے
چلوں سر سے نہ یاں اے جان مضطر ہو نہیں سکتا
کہوں کیا آب جاں بخش مدینہ کی حلاوت میں
لطیف ایسا تو ہرگز آب کوثر ہو نہیں سکتا
نگاہوں میں ہے اب تک پردۂ قصر نبی اکبرؔ
یہ جلوہ حشر تک آنکھوں سے باہر ہو نہیں سکتا
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 40)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.