اگر ہو یوں رقم تب لطف ہے نعت_پیمبر کا
اگر ہو یوں رقم تب لطف ہے نعت پیمبر کا
سیاہی مشک کی ہو اور قلم جبرئیل کے پر کا
دل بے تاب سمجھا کھل گئے سرکار کے گیسو
ہوا محسوس جھونکا جب کوئی خوشبوئے عنبر کا
برا ہوں یا بھلا ہوں یا محمد آپ کا ہوں میں
بجز سرکار کے ہے کون مجھ مسکین چاکر کا
میرے عیبوں پہ پردہ ڈال دیجیے یا رسول اللہؐ
سیاہ کملی کا صدقہ واسطہ زینب کی چادر کا
حسین ایسے کہ جن کے حسن کا یوسف تمنائی
حسینان جہاں صدقہ ہیں ان کے روئے انور کا
میرے جرموں پہ ساجدؔ پارسائی ناز کرتی ہے
میں مجرم ہوں مگر کس کا شفیع روز محشر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.