Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس کی عظمت دیکھ کر عقل و خرد حیران ہے

شبنم کمالی

جس کی عظمت دیکھ کر عقل و خرد حیران ہے

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    جس کی عظمت دیکھ کر عقل و خرد حیران ہے

    وہ حبیبِ کبریا کونین کا سلطان ہے

    دےرہی ہے یہ سبق لا یُو مِنُ والی حدیث

    سرورِ دیں کی محبت حاصل ایمان ہے

    بے خرد ہے، بے نظر ہے بے ادب وہ آدمی

    جس کا کہنا ہو نبی میری طرح انسان ہے

    ہجر کی شب میں امیدِ وصل کا روشن چراغ

    دیکھ کر بے تابیاں میری بہت حیران ہے

    ناخدائے کشتیِٔ مظلوم ہو چشمِ کرم

    بحر بے پایاں ہے ساحل دور ہے طوفان ہے

    روضۂ سرکار کی جانب ہے امت کی نظر

    امتیازِ بیش وکم کی بس یہی میزان ہے

    آستانِ مصطفیٰ پر دل کی سجدہ ریزیاں

    کم نہ ہو حسنِ عقیدت کی یہی پہچان ہے

    اپنے چہرہ سے ہٹائے کیوں غبارِ کارواں

    راہِ طیبہ کا مسافر بھی کہیں نادان ہے

    جلوۂِ رُخ کی عطا کردیں وہ شبنمؔ کو چمک

    روح کا تن سے نکلنا پھر بہت آسان ہے

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 79)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے