سراسر ہے رحمت کا در اللہ اللہ
سراسر ہے رحمت کا در اللہ اللہ
نبیٔ مکرم کا گھر اللہ اللہ
منور منور معطر معطر
مدینے کی ہر رہ گزر اللہ اللہ
نبیؐ کے ہی پرتو سے نجم درخشاں
چمکتے ہیں شمس و قمر اللہ اللہ
ہے کونین میں پھیلی ان ہی کی خوشبو
معطر ہے ہر بحر و بر اللہ اللہ
چمکنے لگی دیکھتے میری قسمت
مدینے کا نور سحر اللہ اللہ
وہ ختم رسل آفتاب رسالت
نبوت کے ہیں تاجور اللہ اللہ
مدینے کا منظر ہے ضو ریز کتنا
منور ہے شام و سحر اللہ اللہ
وہ سب سے جمیل اور سیرت بھی ان کی
ہے بے مثل اور خوب تر اللہ اللہ
وہ محراب و منبر وہ روضے کی جالی
وہ قد میں خیر البشر اللہ اللہ
عجب جاں فزا سبز گنبد کا منظر
ہے فردوس آیا اتر اللہ اللہ
ریاض الجناں میں بے خرام آب رحمت
کہ جنت میں ہے اک نہر اللہ اللہ
رخ مصطفیٰ کی جھلک پر کسی کی
ٹھہرتی نہیں ہے نظر اللہ اللہ
یقیناً ہیں دونوں جہاں میں سرفراز
غلامان خیر البشر اللہ اللہ
سناتا دل مضطرب کے میں احوال
جو ہوتا کوئی نامہ بر اللہ اللہ
تمنا ہے مغموم آیت کے دل میں
مدینے کا پھر ہو سفر اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.