Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا حبیب_رب_اکبر الغیاث

شاہ عبدالقادر بدایونی

یا حبیب_رب_اکبر الغیاث

شاہ عبدالقادر بدایونی

دلچسپ معلومات

منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

یا حبیب رب اکبر الغیاث

دو جہاں کے شاہ و سرور الغیاث

کر نہ اب محروم باب پاک سے

آ پڑا میں تیرے در پر الغیاث

شش جہت سے مجھ کو گھیرا فکر نے

ہوں میں اب حیران و ششدر الغیاث

میں ہوں پیاسا شربت دیدار کا

مالک تسنیم و کوثر الغیاث

حشر کے دن حق سے بخشانا مجھے

اب شفیع روز محشر الغیاث

مجھ کو اپنے حفظ میں رکھ ہر گھڑی

حاسدوں کا مجھ کو ہے ڈر الغیاث

کیسے پہنچوں بے توسل آپ تک

میں ہوں بے پر بندہ پرور الغیاث

المدد بہر ابو بکر و عمر

در پئے عثمان و حیدر الغیاث

دستگیری اب تری درکار ہے

ہے فقیرؔ خستہ مضطر الغیاث

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے