محتاج پہ اپنی ایک نظر یا شاہ_شرف یا پیر_شرف
محتاج پہ اپنی ایک نظر یا شاہ_شرف یا پیر_شرف
شاہ حیات احمد فردوسی
MORE BYشاہ حیات احمد فردوسی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان مخدومِ جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری (بہار شریف-نالندہ)
محتاج پہ اپنی ایک نظر یا شاہ شرف یا پیر شرف
در چھوڑ کے تیرا جائیں کدھر یا شاہ شرف یا پیر شرف
مشتاق کی اپنے لے لو خبر آشفتہ جاں ہے جائیں کدھر
اب لطف و کرم سے دیکھو ادھر یا شاہ شرف یا پیر شرف
کس شور کا طوفاں ہے برپا ہم کس سے کہیں اللہ اللہ
ہے موج سے کشتی زیر و زبر یا شاہ شرف یا پیر شرف
ہو جائے ابھی دل رشک جناں کھل جائیں یہ دل کی سب کلیاں
آ جاؤ جو تم گھر میرے اگر یا شاہ شرف یا پیر شرف
پھر دیکھو تماشائے مستی سرشار محبت کو جو بھی
تم جام محبت دے دو اگر یا شاہ شرف یا پیر شرف
کیوں ربط کسی کا مجھ سے حیاتؔ اک چشم زدن میں چھوٹ گیا
حیرانی کہ میرے لے لو خبر یا شاہ شرف یا پیر شرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.