Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا داغوں کے لالے چمن دل میں کھلے ہیں

شاہ معین الدین آروی

کیا داغوں کے لالے چمن دل میں کھلے ہیں

شاہ معین الدین آروی

MORE BYشاہ معین الدین آروی

    کیا داغوں کے لالے چمن دل میں کھلے ہیں

    احسان ہے جاناں یہ تیری گل بدنی کا

    مازاغ کا سرمہ جو تیری آنکھوں میں دیکھا

    دل پس گیا سینے میں غزال ختنی کا

    بے تیر و کماں چاک کیا چاند کا سینہ

    ہے ڈھنگ نرالا تیری ناوک فگنی کا

    اس غیرتِ شمشاد کے میں قد پہ فدا ہوں

    شیدا ہوں نہ طوبیٰ کا نہ سروِ چمنی کا

    عشقِ رخ روشن میں جو ہم خاک ہوں مر کر

    ہر ذرہ پہ دھوکا ہو سہیلِ یمنی کا

    وہ لالۂ توحید اگا جب سے عرب میں

    ہے ذکر کہیں غل کا نہ سروِ چمنی کا

    پتھر پہ بھی رنگ اپنا جمایا یہ لبوں نے

    دل ہو گیا خوں ناب عقیقِ یمنی کا

    یہ خانۂ تن روح سے جس شے نے چھڑایا

    وہ شوق ہے طیبہ کی غریب الوطنی کا

    مرتا ہوں میں اک ترک طرح دارِ عرب پر

    عاشق ہوں نہ عقبیٰ کا نہ دنیائے دنیٰ کا

    کچھ بات نہیں کہہ دے سرِ حشر تو اے دل

    عاشق ہے معینؔ ایک جوانِ مدنی کا

    مأخذ :
    • کتاب : Tohfat-ul-Rasool

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے