ثنا_خواں کس طرح ہو کوئی اس محبوب_یکتا کا
ثنا خواں کس طرح ہو کوئی اس محبوب یکتا کا
زباں میں یہ کہاں قدرت قلم کو یہ کہاں یارا
وہ جس کے علم کی تفسیر الم نشرح لک صدرک
وہ جس کے اوج کی تعبیر سبحان الذی اسریٰ
وہ جس کے ہاتھ کی جنبش میں صد ضرب کلیمیؑ تھی
وہ جس کے آستیں میں تھے نہاں لاکھوں ید بیضا
محمدؐ ذات جس کی باعث تکوین عالم تھی
محمدؐ کارواں سالار ارواح مجرد کا
جسے اس روز درس مصحف اسرار ازبر تھا
زبان عقل کل جب ورد کرتی تھی الف با کا
وہ جس کے روئے انور میں جمال سرمدی پنہاں
وہ جس کی خوئے اطہر میں جلال ایزدی پیدا
غرور خسروی جس کے وقار عزم سے لرزاں
حصار کفر جس کے زور ایماں سے تہ و بالا
جہان خاک نے جس سے فلک کی برتری پائی
وہ جس کے دم قدم سے اور ابھرا عالم بالا
اسی کے نور ہی سے اہل دل کا قلب ہے روشن
اسی کے فیض سے اہل نظر کی چشم ہے بینا
اسی کی ذات سے قائم ثبات عظمت انساں
اسی کی ذات سے دائم حیات ملت بیضہ
اسی کی ذات ہم سے بے سہاروں کا سہارا ہے
اسی کی ذات کا ہم بے کسوں کے سر پہ سایا ہے
- کتاب : Kulliyat-e-Sufi Tabassum (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.