Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شرافت ناز کرتی ہے سیاست ناز کرتی ہے

سید امجد حسین

شرافت ناز کرتی ہے سیاست ناز کرتی ہے

سید امجد حسین

MORE BYسید امجد حسین

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    شرافت ناز کرتی ہے سیاست ناز کرتی ہے

    حسینی حوصلوں پر خود امامت ناز کرتی ہے

    حسینی صبر کو دیکھو عجب ہے حوصلہ اس کا

    خدا کی راہ میں جس پر شہادت ناز کرتی ہے

    عدو لاکھوں سہی لیکن کبھی جھکتے نہیں ہم تو

    ہماری گردنوں پر پھر شرافت ناز کرتی ہے

    نبی کے نام پر جینا نبی کے نام پر مرنا

    جو ایسا کر دکھائے اس پہ جنت ناز کرتی ہے

    قلم سے حق لکھوں جب بھی زمانہ روکتا مجھ کو

    مگر میرے ہنر پر پھر حمایت ناز کرتی ہے

    ہر دربار میں سر بھی کٹا دوں غم نہیں کوئی

    میری ہر آہ پر دیکھو امامت ناز کرتی ہے

    جہاں میں صبر کا سچا دریچہ کھولنے والے

    علی کے لعل پر دیکھو ریاست ناز کرتی ہے

    وفا کا حق ادا کر کے جو سر دے کر بھی ہنستے ہیں

    انہی کے نقش پا پر تو عنایت ناز کرتی ہے

    ہزاروں سازشیں ہوں لاکھ پہرے ہوں زمانے کے

    مگر اسلام پر پھر بھی امانت ناز کرتی ہے

    مٹا پایا نہیں کوئی وجود اہل بیت اب تک

    قیامت تک انہی پر یہ بشارت ناز کرتی ہے

    خدا کے فضل سے ہم بھی حسینی گھر کے خادم ہیں

    ہماری جستجو پر بھی محبت ناز کرتی ہے

    یہ امجدؔ نام لیتا ہے وفاداروں کی بستی کا

    مری پہچان پر خود میری قسمت ناز کرتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے