عثماں کے لعل آپ کا دربار ہے عالی اجمیر کے والی
عثماں کے لعل آپ کا دربار ہے عالی اجمیر کے والی
پیر نصیرالدین نصیرؔ
MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر-راجستھان)
عثماں کے لعل آپ کا دربار ہے عالی اجمیر کے والی
سائل تیرے دربار سے جاتا نہیں خالی اجمیر کے والی
تو ابن علی فاطمہ زہرا کا دلارا سبطین کا پیارا
ولیوں میں ملی ہے تجھے کیا شان نرالی اجمیر کے والی
دے دے مجھے کچھ والی بغداد کا صدقہ اجداد کا صدقہ
بھر دے کہ مرا دامن امید ہے خالی اجمیر کے والی
تو سید سادات ہے اے ہند کے راجہ اجمیر کے خواجہ
خوش بخت ہے وہ جس پہ نظر تو نے ہے ڈالی اجمیر کے والی
جیسا بھی ہوں تیرا ہوں برا ہوں کہ بھلا ہوں ٹکڑوں پہ پلا ہوں
کیوں جائے کسی در پہ تیرے در کا سوالی اجمیر کے والی
درشن کو ترستی ہوں مرے بھاگ جگاؤ اجمیر بلاؤ
چوموں میں ترے روضہ پر نور کی جالی اجمیر کے والی
دھن ہے کہ نصیرؔ آپ کے دربار میں پہنچے سرکار میں پہنچے
لے کر در اقدس پہ وہ اخلاص کی ڈالی اجمیر کے والی
- کتاب : Kulliyat-e-Naseer
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.