تعالی_اللہ ہے کس شان کی سرکار کیا کہنا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی،بھارت)
تعالی اللہ ہے کس شان کی سرکار کیا کہنا
کہ محبوب الٰہی کا ہے یہ دربار کیا کہنا
چراغ طور ہے روشن کلس روضے کے گنبد کا
برستے ہیں زمیں پر عرش کے انوار کیا کہنا
بشر آنکھیں بچھانے کو ادب سے کیوں نہ جھک جائیں
ملک ہیں دست بستہ حاضر دربار کیا کہنا
جو آنکھیں دیکھتی ہیں دل سے کچھ اس کے مزے پوچھو
نگاہوں پر کھلے ہیں پردۂ اسرار کیا کہنا
شراب عشق سے لبریز عرفاں ساگر دل ہے
مے توحید سے آنکھیں بھی ہیں سرشار کیا کہنا
سلامت مے کدہ تجھ پر خدا کی رحمتیں ساقی
کھڑے ہیں حوض کوثر پر ترے مے خوار کیا کہنا
ترے مستوں کی مدہوشی بھی ہشیاری سے اچھی ہے
ترے مدہوش مستی میں بھی ہیں ہشیار کیا کہنا
عوض پھولوں کے لاؤں ڈالیاں بھر کر درودوں کی
پسند آ جائیں تو صل علیٰ سرکار کیا کہنا
نہ کیوں دار الشفا سمجھیں ہم اس دربار عالی کو
بدلتا ہے یہاں صحت سے ہر آزار کیا کہنا
یہ اعجاز مسیحائی کہ حاضر ہوتے ہی در پر
توانا ہے شفقؔ سا ناتواں بیمار کیا کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.