ہر اک دل_و_الہ_و_شیدا ہے محبوب_الٰہی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)
ہر اک دل و الہ و شیدا ہے محبوب الٰہی کا
جہاں میں ہر طرف غوغا ہے محبوب الٰہی کا
ہمیں کچھ غم نہیں ہو تابش خورشید محشر سے
ہمارے سر پہ ایک سایہ ہے محبوب الٰہی کا
بہت اندھوں کی آنکھیں کھول دیں اور کان بہروں کے
دم اقدس دم عیسی ہے محبوب الٰہی کا
جہاں میں شور و غوغا ہے ہر اک کے سر میں سودا ہے
جسے دیکھا وہ دیوانہ ہے محبوب الٰہی کا
مزار پاک پر قربان شب کو چاند ہوتا ہے
یہ دن کو مہر پروانہ ہے محبوب الٰہی کا
اسے عالم پناہی ہے وہ محبوب الٰہی ہے
وہ پیارا حق کا حق پیارا ہے محبوب الٰہی کا
نظام الدین سے حسن نظام دین و دنیا سے
پر تیر قضا ایما ہے محبوب الٰہی کا
ولی ہے وہ محمدؐ مصطفیٰ کے دین کا رہبر
در فردوس اک کوچہ ہے محبوب الٰہی کا
جہاں میں ہر کسی کو اک سہارا ہے بھروسہ پر
غلاموں کو فقط تکیہ ہے محبوب الٰہی کا
جو کچھ علویؔ نشہ میں بکتا رہتا ہے تو بکنے دو
لو یہ انداز مستانہ ہے محبوب الٰہی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.