دیر سے ہم در_دولت پہ صدا دیتے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد صابر (کلیر-اتراکھنڈ)
دیر سے ہم در دولت پہ صدا دیتے ہیں
آج دیکھیں تو کہ صابر ہمیں کیا دیتے ہیں
بھول جاتا ہے جو کلیر کی تیری راہ کوئی
حضرت گنج شکر آ کے بتا دیتے ہیں
نہ سہی بخت میں کچھ میری مگر یا صابر
آپ بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہیں
چٹکیاں لیتی ہے رہ رہ کے جگر کی فریاد
نالۂ دل مرے رک رک کے مزا دیتے ہیں
اپنے بندے کو بنا دیتے ہیں دم میں سلطان
شان یوں بندہ نوازی کی دکھا دیتے ہیں
مرے صابر ترے قرباں میں پکاروں کب تک
منہ سے فرماؤ خدا کے لیے ہاں دیتے ہیں
ادب آموز حقیقت ہیں وہ جلوے تیرے
کہ سبق انی انا کا وہ پڑھا دیتے ہیں
رحم کر رحم حسین ابن علی کا صدقہ
تیرے محتاجؔ ترے در پہ صدا دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.