Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہی بے_ہوش ہے جو آپ کا مستانہ نہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

وہی بے_ہوش ہے جو آپ کا مستانہ نہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان مولانا اشرف علی صابری تھانوی (تھانہ بھون-مظفر نگر)

    وہی بے ہوش ہے جو آپ کا مستانہ نہیں

    خود وہ دیوانہ ہے جو آپ کا دیوانہ نہیں

    دوست ہوتے ہیں فدا جلتے ہیں دشمن تجھ سے

    کون ہے وہ جو ترے حسن کا پروانہ نہیں

    روز روشن کی طرح تیرا نمایاں ہے کمال

    کور باطن ہے وہ جس نے تجھے پہچانا نہیں

    لا ادھر جام کہ نا اہل ہیں منکر ساقی

    در خور ہر کس ناکس ترا پیمانہ نہیں

    شور واعظ ہے اسی وقت تک اے پیر مغاں

    گونجا جب تک کہ ترا نعرۂ مستانہ نہیں

    خود ہی مٹ جائیں گے سب حق کے مٹانے والے

    لاکھ کوشش کریں مٹتا ترہ افسانہ نہیں

    کرتے ہیں اہل حسد تیری ہوا خیزی کیا

    ممکن ان ذروں سے خورشید کا چھپ جانا نہیں

    اس زمانہ میں ہے محروم ازل یہ شناخت

    یعنی جو معتقد حضرت مولانا نہیں

    شاہ صاحب جو سمجھتا ہے تو بھک منگوں کو

    تو نے دیکھی وہ ابھی صورت شاہانہ نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے