Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حیات_افزا نگار_شہر_سرکار_مدینہ ہے

واصف رضا واصف

حیات_افزا نگار_شہر_سرکار_مدینہ ہے

واصف رضا واصف

MORE BYواصف رضا واصف

    حیات افزا نگار شہر سرکار مدینہ ہے

    سحاب رحمت باری یہاں ہر دم برستا ہے

    دیار سید کونین کو رفعت ملی ایسی

    کہ اوج آسماں بھی جس کے آگے سر نہادہ ہے

    ضیائے ذرۂ پا پوشِ محبوبِ دو عالم سے

    جبین ماہ دو ہفتہ کی طلعت رشک افزا ہے

    شہنشاہ مدینہ کی محبت سب پہ غالب ہو

    مسلمانو کمال مومنیت کا تقاضا ہے

    طلب گار نوید جنت الفردوس میں بھی ہوں

    مجھے ان کی گلی میں جا کے مرنے کی تمنا ہے

    پھڑکتی ہے رگ مدحت لوائے نعت کے نیچے

    گروہ حضرت حساں سے میرا بھی علاقہ ہے

    طلب سے بھی سوا پاتے ہیں آکر ساٸلین دہر

    ہمیشہ جوش پر بحر عطائے شاہ طیبہ ہے

    مٸے حب شہ بغداد کی تاثیر مت پوچھو

    نہ اترے زندگی بھر اس کے اندر ایسا نشہ ہے

    ہوا جو بھی اسیر گیسوئے واللیل اے واصفؔ

    وہ زندان غم و آلام سے آزاد رہتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے