Sufinama

سید_الاسخیا ناز_اہل_سنن

واصف رضا واصف

سید_الاسخیا ناز_اہل_سنن

واصف رضا واصف

MORE BYواصف رضا واصف

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت امام حسن بن علی المترضیٰ (مدینہ منورہ۔ سعودی عرب)

    سید الاسخیا ناز اہل سنن

    اے امام حسن اے امام حسن

    آپ ہیں ہم شبیہ رسول زمن

    اے امام حسن اے امام حسن

    راکب دوش خیر البشر آپ ہیں

    بحر تقوی کے نادر گہر آپ ہیں

    آپ ہیں مرد حق مرد باطل شکن

    اے امام حسن اے امام حسن

    آپ کو وہ سیاسی بصیرت ملی

    دین اسلام کو جس سے طاقت ملی

    آپ کے فہم پر ہے فدا جان و تن

    اے امام حسن اے امام حسن

    آپ کو رب تعالی نے بخشا شرف

    آپ کو ماننے والے ہیں ہر طرف

    داستاں آپ کی ہے چمن در چمن

    اے امام حسن اے امام حسن

    خوبیوں کا جہاں آپ کی ذات ہے

    مستند معتمد آپ کی بات ہے

    آپ ہیں بالیقیں رشک صد انجمن

    اے امام حسن اے امام حسن

    فخر ہے ہم تمہاری غلامی میں ہیں

    خوب مسرور ہیں نیک نامی میں ہیں

    دور ہے ہم سے ہر ایک رنج و محن

    اے امام حسن اے امام حسن

    آپ کی خوں سے چمکے زجاج حیات

    برسے واصفؔ رضا پر گل التفات

    راہ حق پر یہ ہر دم رہے گامزن

    اے امام حسن اے امام حسن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے