اتنے اعلیٰ اتنے افضل اتنے برتر ہیں علی
اتنے اعلیٰ اتنے افضل اتنے برتر ہیں علی
علم کے گھر ہیں نبی تو علم کے در ہیں علی
والد حسنین سرتاج بتول فاطمہ
یعنی داماد شفیع روز محشر ہیں علی
کیوں نہ آخر افضل و اعلیٰ ہو ان کا مرتبہ
سرور کونین کی چادر کے اندر ہیں علی
جلوۂ حق جن کی چشم حق نما سے ہے عیاں
اے جہاں والو جہاں میں وہ قلندر ہیں علی
سارے عالم میں نہیں ہے آپ سا کوئی شجاع
شیر حق جن کا لقب ہے وہ دلاور ہیں علی
آج تک لوٹا نہ کوئی ان کے در سے نا مراد
ایسے دریائے سخاوت فیض گستر ہیں علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.