شریعت کے مبلغ معرفت کے ترجماں تم ہو
دلچسپ معلومات
منقبت درشان مخدوم جہاں حضرت شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری (بہار شریف۔ ہندوستان)
شریعت کے مبلغ معرفت کے ترجماں تم ہو
یہ حق ہے میرے مولا وارث شاہ زماں تم ہو
تمہارے کلک کے رشحات سے روشن ہے یہ نکتہ
یقیناً علم و عرفاں کے محیط بے کراں تم ہو
گزاری خدمت خلق خدا میں زندگی جس نے
مرے آقا، مرے مولا وہ مخدوم جہاں تم ہو
ملا علم لدنی جس کو دربار الہی سے
وہی اہل بصیرت، واقف راز نہاں تم ہو
فقیری میں بھی تمہاری رشک سلطانی ہے اے مولا
زمیں پر رہ کے بھی عظمت میں مثل آسماں تم ہو
تمہاری شخصیت آئینہ دین الٰہی ہے
رگ ہر کفر و بدعت کے لئے تیغ رواں تم ہو
گل عرفاں شگفتہ ہیں تمہارے دم سے ہر جانب
''بہار اک گلستاں ہے اور بہار گلستاں تم ہو''
تمہارے ہی تصور میں اب اس کے دن گزرتے ہیں
ظٖفرؔ کے قلب مضطر کے لئے راحت رساں تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.